• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقے سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی، شریف پورہ ماڈل ٹاون کا رہائشی 45سالہ محمد عاصم دورانہ لنگانہ کے قریب نجی فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دیتا تھا جو فیکٹری میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گارڈ کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ،پولیس کے مطابق اصل حقائق بعد از رپورٹ معلوم ہوسکیں گے۔
ملتان سے مزید