• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں سلنڈر دھماکا سات زخمی برن سینٹر ملتان منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹررپورٹر)رحیم یار خان میں سلنڈر دھماکے کے سات زخمیوں کو پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر ملتان میں منتقل کر دیا گیا، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برن سنٹر ملتان پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اطلاع ملتے ہی برن سنٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی نگرانی میں مریضوں کے علاج معالجے کا جائزہ لیا اس بارے میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤکا کہنا تھا کہ رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال سے کل سات مریضوں کو برن سنٹر ملتان منتقل کیا گیا ہے جن میں سات بچے اور دو بڑے مریض شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید