ملتان(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقعپر شہر کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں شہریوں کے رش میں اضافہ ہو گیا، آئس کریم،کولڈ ڈرنکس اور پان فروشوں کی چاندی ہو گئی،عیدالفطر کے تین دنوں میں مہنگائی کے باوجود شہر کے معروف ریسٹورنٹساور ہوٹلوں میں شہریوں کا بے تحاشارش رہا، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ آتے رہے،ریسٹورنٹساور ہوٹلوں میں شدید رش کی وجہ سے بعض فیملیز ٹیبل خالی ہونے کا انتظار کرتی رہیں،عید کے موقعپر ابدالی روڈ اور گول باغ گلگشت کے قریب واقع ریسٹورنٹس اورہوٹلوں نے سب سے زیادہ بزنس کمایا جب کہ کینٹ،گلگشت،ممتاز آباد،نیو ملتان،گارڈن ٹاؤن، ایم ڈی اے چوک،نواں شہر،گھنٹہ گھر،حسین آگاہی ،ٖحرم گیٹ وغیر ہ کے علاقوں میں آئس کریم،کولڈ ڈرنکس،پان،دہی بھلوں،فروٹ چاٹ،سموسہ کی دکانوں پر بے تحاشا رش رہا اور دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔