ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہل سنت کے بانی عالم دین علامہ سید احمد سعید کاظمی کا 40واں سالانہ عرس شاہی عیدگاہ ملتان میں شروع ہوگیا ،تقریبات کا آغاز سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی،ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،پروفیسر سید احسن سعید کاظمی،سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،سید حسن سعید کاظمی،سید شارق سعید کاظمی،سید رافع سعید کاظمی،سید احد سعید کاظمی،سید حمزہ سعید کاظمی،سید روح القدوس سعید کاظمی،احمد رضا قریشی،احمد سلیم قریشی ،علامہ محمد فاروق خان سعیدی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،عبدالرحمان قریشی،احمد اقبال سعیدی،محمد کاظم سعیدی،حافظ عبدالرزاق اور محمد اکرم سعیدی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔