ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے لڑائی جھگڑوں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 19افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو دولت گیٹ نزد ٹیکینیکل کالج سے سہیل نے اطلاع دی کہ میرا بھائی شعیب اپنی ریڑھی پر موجود تھا کہ اچانک ملزمان حیدر اور ابرار آئے ٹانگ پر گولی ماری جو آر پار ہوگئی ملزمان فرار ہوگئے دریں اثنا سیتل ماڑی پولیس کو کلیم خان نے بتایا کہ ندیم اور اصغر بستی سجان پور میں کیبل کا کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم نے سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جہنیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، مظفر آباد پولیس کو بستی جلال آباد سے ملک مجتبی نے اطلاع دی کہ ہمارے رشتہ دار شوکت میتلا اور میلاد میتلا کا زمین کا تنازعہ چل رہاتھا شوکت میتلا اور میلاد میتلا نے اپنے ساتھیوں محمد طاہر میتلا , زبیر میتلا , محبوب میتلا کو بلا کر میرے گھر کے سامنے شور شراباشروع کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے رہے گلگشت پولیس کو فدا کالونی سے محمد ایوب نے بتایا کہ ملزم شعیب جو میرا کزن گھر کے نیچے آیا اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا تھانہ بستی ملوک کے علاقے چک 4فیض بستی ملوک میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فریقین نے جھگڑے کے دوران مکوں ڈنڈوں سوٹوں سمیت آہنی راڈو کا بے دریغ استعمال کرکے ایک دوسرے کو زخمی کردیا زخمی ہونے والوں میں فریق اول کے محمد اکرم ، محمد پرویز ، محمد اسلم ، محمد احسن ، شعیب جبکہ فریق دوئم کے اسرار احمد ،افتخار احمد ، جبار احمد ، جنید ناصر شام جو علاج معالجہ کیلئے قصبہ مڑل رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ گئے قطب پور پولیس کو بستی لنگڑیال سے شہباز نے اطلاع دی کہ ہمارے ہمسائے اللہ رکھا اور نذر محمد ہماری سٹرابری اور گھاس چوری کررہے تھے منع کیا تو دیگر نامعلوم افراد کو بلواکر ڈنڈوں سوٹوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں راشد ، عرفان ،مظہر ، محمد عرفان ، ایاز، طاہر اور شیراز کو زخمی کردیا زخمیوں کو ریسکیو1122کی مدد سے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے مظفر آباد پولیس کو اظہر نے بتایا کہ میرے ہمسائے خان پور قاضیاں کے پہوڑ پانچ سے چھے نامعلوم کا خاور اور عمران سے جھگڑا ہوگیا جھگڑے میں خاور اور عمران معمولی زخمی ہوگئے جبکہ الپہ پولیس کو اقرا بی بی نے بتایا کہ بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ہماری زمین کا تنازعہ رشتہ دار واجد وغیرہ کے ساتھ چل رہاتھا جو تین چار نامعلوم کے ساتھ گھت زبردستی داخل ہوا میرے چھوٹے بچوں اور بہن ارم بی بی کو مارا پیٹا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جن کی وجہ سے میرے کپڑے پھٹ گئے اور ملزمان فرار ہوگئے واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی پولیس نے شہری کی دکان میں سگریٹ وغیرہ سمیت نقدی دو لاکھ چوری کرنے اور آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر شجاع آباد پولیس کو عاطف فرید نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے دوکان میں داخل ہوکر سگریٹ وغیرہ سمیت نقدی دو لاکھ روپے چوری کرلیے اور جاتے ہوئے دوکان کو آگ لگاکر فرار ہوگئے نامعلوم ملزمان کی وجہ سے دوکان میں موجود فرنیچر وغیرہ جل کر راکھ ہوگیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔