ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تشخیص پائی جانے پر نشتر ہسپتال منتقل ۔پی آئی اے کی فلائٹ جدہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ میں سوار فیصل آباد کا رہائشی محمد سعد کا ایئر پورٹ پر میڈیکل معائنہ کیا گیاتو مذکورہ شخص میں منکی پاکس کی تشخیص پائی گئی جسے علاج معالجہ کیلئے ایئر پورٹ انتظامیہ نے بذریعہ ایمبولینس نشتر ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔