ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے بی ایل اے کی دہشت گردی اور بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔گزشتہ روزپاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر کی قیادت میں ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں اور پنجابی مزدوروں پر حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسان اتحاد خالد کھوکر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کے خون کا حساب لیا جائے گا ۔ریلی کے شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سالمیت کے حق میں آواز بلند کی۔