ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں شکیل انجم 15ویں بارصدر اور نثاراعوان ساتویں بار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر فرحان خان ملغانی ایک بار پھر اور جوائنٹ سیکرٹری کی دونشستوں پرنعمان خان بابر اور قلب حسن بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ،الیکشن کمیٹی ملتان پریس کلب کے چئیرمین ظفر آہیر ، اراکین جمشید رضوانی، فضیل سہو ، تاثر سبحانی گجر کے مطابق ملتان پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2025-26 کے انعقاد کے سلسلہ میں ان نشستوں پر مخالف امیدوران کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی بنیاد پریہ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ، جبکہ نائب صدور کی 2 نشستوں کے لئے تین امیدوراوںخالد چوہدری ،فرقان بھٹی اور محمد شریف جوئیہ کے درمیان مقابلہ ہوگا اورمجلس عاملہ کی 14 نشستوں کے لئے 21 امیدوار مد مقابل ہونگے ،جن میں اعجاز ترین ،اظہار عباسی ،ایاز علی شیخ ،انیلہ اشرف ،بلال نیازی ،جنید ملک ، رفیق قریشی ،سلیم بھٹی ،سلمان قریشی ،سرمد علی ،خالد محمود شیخ ،غلام رسول گرمانی ،مظہر جاوید ،ممتاز خان نیازی ،مہتاب حیدر ،ملک عامر عاربی ،محبوب ملک ، ندیم حیدر ،طارق محمود قریشی ،طارق اسماعیل اور اسدراغب کے درمیان مقابلہ ہوگا ، الیکشن 6 اپریل اتوار کو ہو گا ، پولنگ صبح 9 بجے سے 5 بجے تک پریس کلب ملتان میں ہوگی ۔