• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے لئے گئے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی موجودہ حکومت کی بدترین نااہلی ہے، اقبال ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھاری مالیت کے بیرونی قرضوں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے لئے گئے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی موجودہ حکومت کی بدترین نااہلی ہے، یہ کیسی خوشحالی اور معیشت کی بہتری کے دعوے ہیں کہ ماہانہ ایک کھرب سود دئے چلے جا رہے ہیں اور قرض بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے، حکومتی اداروں نے اپنے وسائل میں اضافہ اور مزید آمدنی پیدا کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی قرضوں پر انحصار کیا ہے جو ملکی معیشت اور قوم کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے،خوشحالی صرف اعداد و شمار سے نہیں آتی، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کو خوشحالی نہیں کہا جاتا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید