• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7.41 روپے ریلیف میں 3.93 روپے فی یونٹ کمی پائیدار بنیاد پر ہوگی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ 7.41 روپے ریلیف میں 3.93روپے فی یونٹ کمی پائیدار بنیاد پر ہوگی حکومت نے حقیقتاً بجلی کے نرخوں میں 5.96 روپے فی یونٹ کمی کی ہے جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ٹیکس لگانے کے بعد صارفین کے لیے فی یونٹ اوسطاً 7.41روپے کی کمی ہو جاتی ہے۔ 5.96 روپے فی یونٹ ریلیف میں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.90روپے فی یونٹ کی کمی بھی شامل ہے لیکن ٹیکس لگنے کے بعد یہ 2.37 روپے فی یونٹ ہو جاتی ہے، 10روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی وجہ سے ٹیرف میں 1.70 روپے فی یونٹ کمی ہوتی ہے جو جی ایس ٹی شامل کرنے کے بعد 2.12روپے فی یونٹ ہو جاتی ہے۔ 5.96 روپے فی یونٹ ریلیف میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت 0.90 روپے کا ریلیف بھی شامل ہے جو جی ایس ٹی ٹیکس کے بعد 1.13 روپے فی یونٹ بن جاتا ہے۔ یہ ریلیف فی یونٹ 1.45 روپے کی کمی پر بھی مشتمل ہے، جو جی ایس ٹی کے بعد 181 روپے فی یونٹ بنتی ہے، اور یہ کمی آئی پی پیز اور حکومت کے بجلی گھروں کے ساتھ پاور ٹاسک فورس کی بات چیت کے نتیجے میں حاصل کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید