کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پر عائد اضافی امریکی ٹیرف سے کیسے نمٹا جائے،حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی،وزیراعظم شہباز شریف نے دو اعلیٰ ٹیمیں بنادیں،دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بارہ رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینرمقرر،سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقررکیاگیا،انیس رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز اور کاروباری شخصیات بھی شامل، امریکی اضافی ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات پرممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کررہے ہیں ، یقین ہے کہ امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔