اسلام آباد (رانا غلام قادر )حکومتی دعوے تاحال بےسودثابت ہوئے اورچینی کی اوسط قیمت میں کمی نہیں آسکی بلکہ اب بھی ملک میں چینی کی اوسط قیمت168روپے 81پیسے فی کلو ہے ادارہ شماریات کے مطا بق کراچی اورپشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض شہروں میں چینی 180روپے فی کلو بھی فروخت ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپےفی کلومقررکرنےکا اعلان کیا تھا تاہم ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے ہیں جس کے مطا بق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہےالبتہ چینی کی اوسط قیمت168روپے 81پیسے فی کلو ہے۔