لاہور (ا پنے نامہ نگار سے)محکمہ خزانہ پنجاب نے ʼʼاپنی چھت، اپنا گھرʼʼسکیم کے لیے 5ارب روپے جاری کر دیئے۔اس کے ساتھ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ، یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔