کراچی(عبدالماجد بھٹی) نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم ماونٹ مانگا نوئی میں تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ کے دوران اس وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب افغان تماشائیوں نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی اور بازیبا الفاظ استعمال کئے۔افغان تماشائیوں کےپاکستان مخالف نعرے، خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش، منع کرنے پر افغان شائقین نے مزید نازیبا زبان استعمال کی، خوشدل شاہ بڑھے تو سکیورٹی نے انہیں روک لیا، پی سی بی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت ۔ غیر ملکی کرکٹ ٹیم کے ساتھ یہ واقعہ سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اورکرکٹر خوش دل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش کی۔پی سی بی کے مطابق ہفتے کو غیر ملکی تماشائیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بد زبانی کی گئی ۔غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کئے ، پاکستان مخالف نعروں پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا ، منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کئے ، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی تماشائیوںکو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔افغان شائقین کی جانب سے کرکٹر کو اُکسانے پر جب آل راؤنڈر خوشدل شاہ تماشائیوں کی جانب بڑھے تو سکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔پاکستان کرکٹ بورنے بھی ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور بازیبا الفاظ استعمال کیا۔پی سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگا نوئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بدزبانی کی سخت مذمت کی ہے۔میزبان نیوزی لینڈ بورڈ اس حسا س معاملے پر خاموش ہے ۔