• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 میں سے 5 احتساب عدالتیں ختم کرد یں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے لاہور کی 10میں سے 5احتساب عدالتیں ختم کردیں اس حوالہ سے وفاقی وزارت قانون نے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو نئے تشکیل کردہ ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کو انٹی لیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان میں تبدیل کردیا گیا جبکہ احتساب عدالت نمبر 3لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم و ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل کیا گیا، احتساب عدالت نمبر 4لاہور کو خصوصی عدالت کسٹم، ٹیکسیشن(ٹو) لاہورمیں تبدیل کردیا گیا، احتساب عدالت نمبر8 لاہور کو انٹی لیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور(ٹو ) میں تبدیل کردیا گیا جبکہ احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو سپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید