• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو یرغمال بناکر لوٹ مار کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظورکر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظورکر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گرفتارعورتوں سمیت 8 ملز مان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید