ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر قمر زمان خان کی قیادت میں وفد کی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سے ملاقات- گزشتہ روز سی پی او ملتان کی جانب سے تھانہ قطب پور میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے سینیئرنائب صدر قمر زمان خان وزیر کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے سی پی او صادق علی ڈوگر سے ملاقات کی وفد میں مہران قریشی،تنویر احمد،مرزانعیم،محمد اظہر،سجاول خان،ولی خان،محمد شفیق،محمد سعید،مرزا محمد علی دیگرشامل تھے جبکہ ڈی ایس پی مہر بشیر ہراج،ایس ایچ او تھانہ قطب پور عمران گل نیازی بھی موجود تھے وفد نے سی پی کو گلدستہ پیش کیا اور ملتان پولیس کی منشیات فروشوں،چوروں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں خصوصا تھانہ قطب پور کی جانب سے منشیات اڈوں کے خاتمہ چوروں ڈاکوؤں راہ زنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کی ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکوری موٹرسائیکلوں کی واپسی پر خراج تحسین پیش کیا۔