• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم السعید اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام غزالیٔ زماں سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ان کے والد علامہ سید احمد سعید کاظمی علم الکلام، علم تفسیر قرآن، علم الحدیث اور علم معرفت وتصوف کا حسین امتزاج تھے، اس لئے انہیں غزالئی زماںاور رازی دوراں کے القابات سے نوازا گیا، وہ تنظیم السعید پاکستان اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے منعقدہونے والے ٹی ہائوس ملتان میں غزالئی زماں سیمینار سے صدارتی خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ غزالئی زماں کی علمی اور روحانی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ نے اسلامی قانون سازی کیلئے جو رہنمائی کی ہے وہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے، سیمینار سے جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خاں سعیدی، ڈاکٹر پروفیسر محمد حسین آزاد ،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، انجینئر عبدالرشید ارشد،ڈاکٹر تسلیم قریشی،محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، محمد طاہر حامد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید