ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے ماہانہ فری شوگر کیمپ کا انعقاد، شوگر چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات احتیاطی تدابیر اور ورزش کے طریقے بھی بتائے گئے،اس سلسلہ میں ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے مرکزی دفتر چوک شہیداں پر ماہانہ فری شوگر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا افتتاح سرپرست اعلی ملتان تاجر اتحاد اور ریٹائرڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ حاجی چوہدری محی الدین نے کیا اس موقع پر چیئرمین ملتان تاجر اتحاد چوہدری محمد حنیف،استاد پمی،سہیل چشتی،محمد اسلم،محمد ندیم،رضوان احمد اور علی انکے ہمراہ تھے، کیمپ میں تاجروں اور ان کے ملازمین کا شوگر چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی دی گئیں ،چوہدری محمد حنیف نے شوگر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر،غذائی چارٹ اور مخصوص ورزشیں بھی بتائی گئیں۔