• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے اختتام پذیر ہوتے ہی شہر میں شادی سیزن شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید الفطر کے اختتام پذیر ہوتے ہی شہر میں شادی سیزن شروع ہو گیا۔ماہ رمضان اور عید الفطر کے باعث شہر میں شادی سیزن ماند پڑ گیا تھا اور  اب جب کہ ماہ صیام اور عید الفطر اختتام پذیر ہوگیا ہے، شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اضافہ ہو گیا ہے ،شہر کے شادی ہال،ہوٹل اور مختلف علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کی بکنگ کا کام کیا جا رہا ہے،  شادی بیاہ کی تقریبات میں اس اضافہ سے مختلف کاروبار پر مثبت اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں ۔
ملتان سے مزید