ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے مارچ2025 میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے637 افراد گرفتارکرکے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والواں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرواکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب ومنشیات برآمدکر لی، ترجمان کے مطابق شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف 45 مقدمات درج کرکے584لیٹر شراب جب کہ چرس 1160گرام برآمد کی گئی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر کے مجرمان اشتہاری میں Aکٹگیری04،Bکٹگیری کے 59،اور عدلتی مفروان میں،Bکٹگیری کے48 عدد اور Cکٹگیری کے01گرفتار،01عدد رایفل7mm،کاربین 12بور01 عدداور11عدد 30 بور پسٹل معہ41 عددگولیاں،میگزین دو عدد 07 عددگمشدہ بچوں کو انکےلواحقین/ ورثاء تک پہنچایا گیا،ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی2623 ہیلپس فراہم کیں،916 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا،مزید10عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں,01 عدد کار اور مزداہ ڈالہ 01 عدد چوری شدہ برآمد، ساونڈ ایکٹ کے 01 عددمقدمہ درج مذید ایکسل لوڈ منجیمینٹ 279 کے تحت 245 مقدمات کا اندراج اور غیرقانونی گیس سلینڈر استعمال کرنے والے ڈرایئوران کے خلاف 313 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔