ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایس ایل سیزن 10 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر اس موک ایکسرسائز کی قیادت ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے کی، جب کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید حشمت بلال اور دیگر افسران بھی شریک تھے،موک ایکسرسائز میں ملتان پولیس کے علاوہ پاک فوج، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا، اس مشق کا مقصد ممکنہ دہشت گردی، ہنگامہ آرائی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔