• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل اے آئی کا ہے، طلبہ آئی ٹی میں ایکسپرٹ بنیں، تنویر احمد نانڈلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)معروف سماجی کارکن تنویر احمد نانڈلہ نے کہا ہے کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ آئی ٹی میں ایکسپرٹ بنیں ،آنے والا وقت اےآئی کا ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نانڈلہ میں سالانہ نتائج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سکول میں نئی آئی ٹی لیب بنا کر اپنے ایکسپرٹ اساتذہ یہاں بھیجیں گے ، اس موقع پر انہوں نے سکول بھر کے اول نمبر پر آنے والے ہر کلاس کے طلبہ کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نانڈلہ ملک اجمل وینس نے کہا کہ سکول کے مسائل حل کرنے میں مخیر حضرات کو ہی آگےآنا ہوگا ۔
ملتان سے مزید