ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ گندم کی فصل تیار ہے اور کسان سخت پریشان ہے کہ گندم کی قیمت خریداری کے بارے میں کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی گئی-یہ باتیں انہوں نے ایک این اے 148بستی محمد پور گھوٹے میں خواتین اور حضرات کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اربوں روپے کے اشتہارات پر خرچ کر کے کسان پالیسی کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے لیکن کھاد،بیج اور زرعی ادویات اس طرح مہنگے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے وزیراعلی نے مفت ٹریکٹرز سکیم کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اگر علاقے کے دس میں سے ایک من پسند کو ٹریکٹر ملے گا تو باقی نو کدھر جائیں گے انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی بجائے اگر یہی پیسہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور سہولتیں دینے کے لیے خرچ کیا جائے تو یہ پیسے کا بہترین مصرف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت کو 66 روپے فی یونٹ پر لا کر سات روپے کم کر کے حکومت ڈھنڈوراپیٹ رہی ہے ۔