ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام ہائی لاس فیڈرز پر نقصانات کا جائزہ لینے اور کمی کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزپر نصب سکیننگ میٹرز کے کمپیوٹرائزڈانرجی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،میپکو کی ٹیمیں ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں اور منطقی انجام تک پہنچائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل ملک محمد عارف وینس نے ملتان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری، ایڈیشنل ایکسین کسٹمرسروسز /سیفٹی تاج محمود قمر، ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا، ایکسین سٹی ڈویژن معصب علی سلیمی، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر، ایکسین ممتازآبادڈویژن فیاض حسین کھوکھر، ایکسین شجاع آبادڈویژن طارق محمود ڈار، ایس ڈی او اے ٹی بی ملتان سرکل رانا محمد عمران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر/ایڈمن زاہد اقبال ملہی،تمام ڈویژنوں کے ریونیو آفیسرز اور ایس ڈی اوز بھی موجود تھے ۔