• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکز ی مسلم لیگ ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسرائیل کی فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عوامی تحریک کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی آواز کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے، ملک گیر سطح پر شروع کی گئی اس تحریک کے تحت جنوبی پنجاب بھر میں مظاہرے، احتجاجی ریلیاں اور آگہی سمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں آج سوموار ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اسی روز بہاولنگر میں کمرشل کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جب کہ 8 اپریل بروز منگل بہاولپور، رحیم یار خان، لودھراں، وہاڑی، مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بورے والا سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوں گے۔ 
ملتان سے مزید