• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی  اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق  تھانہ گلگشت کے علاقے میں مسلح افراد نے امتیاز سے نقدی  اور موبائل فون چھین لیا ،اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد عروج کے کمرے سے سامان چوری کرکے لے گئے جب کہ مسلح افراد نے  علی سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مسلح افراد نے راشد سے نقدی چھین لی جب کہ نامعلوم افراد مزمل کی دکان سے مرغیاں چوری کرکے لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نوید کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ صدر کے علاقہ  میں نامعلوم افراد حمزہ کے گھر سے سامان الیکٹرانکس چوری کرکے لے گئے  جب کہ تھانہ قادرپوراں کے علاقہ نامعلوم افراد عمران کے گھر سے سونا و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف مقد مات درج کر لئے ۔
ملتان سے مزید