• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پریس کلب انتخابات، خالد چوہدری سینئر، شریف جوئیہ نائب صدر منتخب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025/26 کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس میں صدر شکیل انجم جنرل سیکرٹری، نثار اعوان فنانس سیکرٹری، فرحان ملغانی جوائنٹ سیکرٹری نعمان بابر اور قلب حسن پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیںجب کہ گزشتہ روز الیکشن کمشنر ظفر آ ہیر اور ممبران جمشید رضوانی،فضیل سہو اور تاثیر سبحانی کی نگرانی میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوا جس میں خالد چوہدری 339 ووٹ لیکر سینئرجب کہ شریف جوئیہ 336 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے، فرقان بھٹی نے 137ووٹ حاصل کیے، اسی طرح مجلس عاملہ کے کامیاب ہونے والے 14 ارکان میں ندیم حیدر 345، محبوب ملک 324، مظہر جاوید سیال 311، بلال نیازی 309، ممتاز خان نیازی 307،اعجاز ترین 303، سلمان قریشی 302، رفیق قریشی 275، اظہار عباسی 267، انیلہ اشرف 263، طارق اسماعیل 258،ایاز علی شیخ 257 ، خالد محمود شیخ 200 اور جنید ملک 196ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، واضح رہے کہ شکیل انجم 15ویں مرتبہجب کہ خالد چوہدری مسلسل پانچویں بار سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ملتان سے مزید