ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت خانیوال روڈ کی کشادگی و اپ گریڈیشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلا س میں کمشنر نے ایم ڈی اے کو ٹریفک پولیس کی کوآرڈینیشن سے پلان مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 9 نمبر چوک، سیدےوال چوک کو ختم کرکے سلپ ویز بنائے جارہے ہیں، غیر منظم کمرشل عمارات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،کمشنر نے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے خانیوال روڈ کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔