• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی تھانہ قطب پور میں کھلی کچہری

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ قطب پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس ڈی پی او مظفر آباد بشیر احمد ہراج، مظفر آباد سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے،سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں ،اس کے علاوہ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر تھانہ کی انسپکشن کی اور پولیس سٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔
ملتان سے مزید