• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا جلالپور پیروالہ کا دورہ، صفائی آپریشن کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں،ضلع بھر میں یکساں صفائی نظام ہونے سے دیہی علاقوں کی عوام کو براہ راست ریلیف حاصل ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلالپور پیر والہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پرجلالپور پیر والہ میں بھی صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے دورہ جلالپور پیر والہ کے دوران صفائی آپریشن کا معائنہ کیا، اس موقع پر جلالپور پیر والہ میں ڈپٹی کمشنر نے نجی کنٹریکٹر کی جانب سے قائم لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن پر اظہار اطمینان کیا اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید