• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں شراب،چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد شبیر سے 20لیٹر شراب، ملزم غلام عباس سے 17لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اسد سے 72بوتلیں شراب، ملزم محمد عباس سے 1200 گرام چرس، دولت گیٹ پولیس نے ملزم نادر علی سے 10لیٹر شراب، پاک گیٹ پولیس نے ملزم ابراہیم سے 15لیٹر شراب جب کہ بستی ملوک پولیس نے ملزم محمد اختر سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ حرم گیٹ نےکارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ذیشان علی کو گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، پولیس نے ڈولفن ٹیم کے ساتھ دست وگریباں ہونے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،الپہ پولیس نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے کارسرکار میں مداخلت ،دھمکیاں دینے اور غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، گھر سے نقدی ،طلائی انگوٹھی اور موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ سٹی جلالپور پولیس کو خالدہ مائی نے بتایا کہ ملزم محمد شریف نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ 
ملتان سے مزید