• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری موبائل فونز، موٹر سائیکلز اور نقدی سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے، تھانہ مظفر آباد قطب پور اور ممتاز آباد کے علاقے میں محمد نعیم ، فرحان،شہباز اور عبدالرافع سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبداللہ سے دو نقاب پوش مسلح ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں بلال عباسی سے نامعلوم مسلح ملزمان تیس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں نوید احمد سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا،تھانہ کپ کے علاقے میں طلحہ نوید کا جھپٹا مارکر ملزمان موبائل فون لے گئے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں صادق حسین سے ڈاکو نقدی، موٹرسائیکل اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ محمد ارشد ،عاکف فرقان ،اجمل ،سجاد ،راشد ،واجد حسین ، خرم ،سعید طاہر، محمد حسن ، محمد ذیشان ، محمد رمضان ،مزمل رسول ، محمد آصف ، بانو ارشد ،نگینہ بی بی ، مظہر ، رومیسہ ،ریاض ، وقاص ،عثمان ، نشاط پروین ، مطاہر طارق اور عرفان کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید