ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان کے رہنما ڈاکٹر صفدر ہاشمی، میاں آصف اخوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فلسطینی بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسرائیلی مظالم سے سب سے زیادہ شہادتیں فلسطینی بچوں کی ہوئی ہیں، اسرائیلی جارحیت پر دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 60 سے زائد افراد غزہ میں شہید ہوئے، 180 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن امت مسلمہ کے بے حس حکمران خاموش ہیں ، ظلم اور بربریت انتہا پر پہنچ چکی ہے، ظالم صیہونی اسرائیل امریکی سرپرستی میں مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے ،اہل غزہ کے لیے اب پاکستانی قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ۔