ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر لودھراں علی حسن گیلانی نےکاروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفس جنگلات لودھراں کے فاریسٹ گارڈ محمد اعجاز والد اللہ بچایا کو سرکاری لکڑی بیچنے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں،فاریسٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔