• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ مہم میں مزید تیزی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ مہم میں مزید تیزی لائی گئی ہے، اس سلسلے میں بازاروں اور مارکیٹوں سمیت دفاتر میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر تحصیل صدر میں صفائی کے حوالے سے آگہی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال کی قیادت میں آگہی ریلی میں ورکرز اور شہریوں نے شرکت کی، آگہی ریلی میں عوام کو صفائی کلچر اپنانے کے حوالے سے پیغام دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دیہی علاقوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، عید ایام میں شہر اولیاسے 3 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔
ملتان سے مزید