• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ایک بار پھر متحرک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عید کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ایک بار پھر متحرک ہوگئی ، ہفتہ کوڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں وفاقی دارالحکومت کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی ،اجلاس میں انسداد گداگری مہم اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے مختلف سرکاری دفاتر کے باہر غیر قانونی ایجنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت ہے انہوں نے کہاکہ روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے والے نان بائی کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے، گداگری کے خلاف مہم میں شہری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ڈی سی نے کہاکہ شہر بھر کے تمام علاقوں میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں شہریوں کو سبسڈی دینے والی کمپنیز سے اظہار تشکر کیا، اس سلسلے میں ڈی سی آفس اسلام آباد میں سبسڈی دینے والی کمپنیز کے اعزاز میں اجلاس منعقدہوا،جس میں گھی، چینی سمیت دیگر تمام کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے ،ڈی سی اسلام آباد نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں نجی شعبے کے تعاون کو سراہا،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں پولٹری، انڈوں، چینی سمیت دیگر کریانہ سٹالز پر شہریوں کو بڑا ریلیف دیاگیا،ڈی سی نے کہاکہ تمام افسران و عملے کی طویل ڈیوٹیز سے عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکی،ان کاکہناتھاکہ نجی شعبے کا تعاون شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں معاون رہا،ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام نمائندوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید