اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز کر دیا ہے پاکستان بھر سے پولیس ملازمین اور شہری بھی ممبر شپ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے ،جن کو فاؤنڈیشن کے مختلف رہائشی پراجیکٹس میں شامل ہونے کا موقع حاصل ہوگا، اس ممبرشپ کے ذریعے ممبران کو کم قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، فائونڈیشن سیدعلی ناصرر ضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پولیس ملازمین و شہریوں کیلئے ممبرشب ڈرائیو کا آغاز کردیا ہے،یہ ممبرشپ پاکستان بھر میں پولیس فاؤنڈیشن کی مختلف رہائشی پراجیکٹس میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرے گی، جس سے نہ صرف پولیس افسران بلکہ عام شہری بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے، انہیں رہائشی پراجیکٹس میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ پولیس کے ملازمان اور شہریوںکے لیے خصوصی رہائشی اسکیمز بھی پیش کی جا رہی ہیں جن میں مناسب قیمتوں پر رہائش فراہم کی جائے گی ،ممبرشپ حاصل کرنے کیلئے پولیس ملازمان اور شہری نیشنل پولیس فائونڈیشن کی ویب سائٹ یا دفاتر درخواست دے سکتے ہیں۔