اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سواں گارڈن میں دو خواتین قتل کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہیں ، سائرہ روگی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق گھریلو ملازم صداقت نے ماں صغریٰ بی بی اور بیٹی فائزہ بی بی کو قتل کر دیا، ملزم نے سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز دھار آلے سے دونوں خواتین کا گلا کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارا اور موقعہ سے فرار ہو گیا، پولیس ملازم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔