اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خان نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے ،اتوار کو کرائم میٹنگ میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پر موثر کنٹرول اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں،زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کر کے جمع کروائیں،کار و موٹر سائیکل چوری، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ اور سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں، متحرک گروہوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روایتی تفتیش کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی مدنظر رکھیں، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،حاکم نہیں خادم بن کر شہریوں کے مسائل حل کریں ۔