• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں اتوار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات سے محفوظ رکھنا اور بازاروں کے اردگرد منظم ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے۔اس سلسلہ میں زونل ڈی ایس پیز نے ہفتہ وار بازاروں کے قریب تعینات ٹریفک پولیس افسران کو خصوصی بریفنگ دی اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید