• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے لمپی سکن بیماری کا الرٹ جاری کردیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے لمپی سکن بیماری کا الرٹ جاری کردیاہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل کی ہدایات پر احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تاہم لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔ ضلعی داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ تمام داخلی راستوں پر آنے والے جانوروں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ تمام داخلی راستوں پرقائم چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی متاثرہ جانور کوراولپنڈی ڈویژن کےکسی ضلع میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید