• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے فلسطینیوں کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے، شبیر میثمی

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال بالخصوص غزہ، پاراچنار و دیگر مسائل دل سوز اور انتہائی تکلیف دہ ہیں، غزہ بھر میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کے باعث فلسطینیوں کی تقریباً 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید