اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کالج میں 26 انسپکٹروں نے ایڈوانس کورس کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ، 20 پولیس افسران کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ 6 کا تعلق اسلام آباد پولیس سے ہے مذکورہ افسران ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموشن کیلئے سنیارٹی لسٹ پر موجود ہیں۔ ان افسران میں اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر رجب علی شاہ‘ معشوق علی‘ شفقت علی‘ محمد ریاض‘ شمس اکبر‘ نوید اکبر جبکہ گلگت بلتستان کے شاہ سرور‘ خادم حسین‘ محمد علی‘ امجد علی‘ عبدالحمید‘ ثناء اللہ‘ ریاض الحق وغیرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ کیپٹل پولیس کالج ایس ایس پی ڈاکٹر اقبال حسین نے مذکورہ کامیاب ہونہار افسران میں اسناد تقسیم کیں۔