راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی سےغیر قانونی افغانیوںکی بے دخلی سست روی کا شکار ہے۔پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی ۔ایک شہری نے روزنامہ جنگ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال کے پاس کامرس کالج کی عقب میں پھگواڑی اور ڈھوک نجو پُل کے قریب مقیم غیرقانونی افغانیوں کی بھرمار ہے جو غیرقانونی سرگرمیوں میںملوث ہیں،گذشتہ روز تھانہ بنی پولیس کی موبائل ٹیم اورڈولفن اہلکار علاقے میں آئے تھے تاہم بغیر کارروائی چلے گئے ،شہری نے جب 15پر رابطہ کیا توا نہوںنے کہا کہ یہ معاملہ ہمارا نہیںہے ۔