راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم مستاخ الدین کوگرفتار کرکے ایک بوتل شراب اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا، پولیس کے مطابق ملزم نے کچہری چوک میں اپنی گاڑی سے اتر کر غل غپاڑہ کیا،ملزم کی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں چوری،نقب زنی اورراہزنی کی وارداتیں جاری،شہری3گاڑیوں اور29موٹرسائیکلوں سے محرومراولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری3گاڑیوں ،29موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو ریلوے کوارٹروں کے نزدیک 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر وقار عزیز سے اس کاموٹرسائیکل ، 70ہزار روپے، شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈزاور موبائل،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نعمان اور شکیل احمد نور سے موبائل،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شاہ میر سے ایک لاکھ روپے چھین کرلے گئے ، فیض آباد میں شہری کے گھر سے 5موبائل اور25ہزارروپے ،فیض آباد میں عمران خالد کے گھر سے 25ہزارروپے ،ڈبل روڈ پر ڈاکٹرمحمداحسن اقبال کے رہائشی کمرے کے تالے توڑ کر اندر سے لیپ ٹاپ،چاندنی چوک میں محمدشاہد کی گاڑی سے موبائل جس کے ذریعے ملزم نے ایزی پیسہ سے57ہزارروپے بھی نکال لئے،صادق آباد میں محمد زین کے گھر سے تالا توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ، طلائی لاکٹ اور دیگراشیاء ،گلستان کالونی میں اعجاز اصغر کے گھرسے 2 گھڑیاں ،قیمتی پرفیوم ،ایک ایکسپائر پاسپورٹ ، 1300 ڈالر ،2انگوٹھیاں مردانہ روبی پتھر چاندی میں بنی ہوئی ،ڈی وی آر اور خفیہ کیمرہ،فیصل کالونی میں تسمیل کی سائیکل مالیتی30 ہزار روپے،ڈھوک راجگان میں محفوظ کے گھرسے طلائی زیورات پانچ تولے ،پندرہ لاکھ روپے، پرائز بانڈز مالیتی بارہ لاکھ 30 ہزار روپے ،ادھر اسلام آباد میں وارداتوں میں 4موٹرسائیکل 1 گاڑی نقدی ،موبائلز چھیننے گئےاور 2گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔