راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ اضافہ کیا، پھر محض 7 روپے کی کمی کر کے اب عوام کو مبارک باد دے رہی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک اور غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے ترجمان حافظ ضیاءاللہ، ارشد عباسی، مولانا ظہیر الدین، مولانا ریاض عثمانی، پروفیسر زبیر عباسی، مفتی کلیم اللہ بٹ، قاری کرامت الرحمن اور لائق شاہ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔