• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگین جر ائم میں ملوث آٹھ مجرمان سمیت 15 گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث آٹھ مجرمان سمیت 15 جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے ایک کلو 250 گر ام چرس، 290 گرام آئس ،پانچ لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کورال ،تھانہ آبپارہ ، تھانہ سنگجانی اور تھانہ بہار کہو پولیس ٹیمو ں نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے چرس، گرام آئس ،شراب ،تین عدد مختلف بو ر کے پستول اور ایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن برآمدکرلی ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری، عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران آٹھ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید