اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے حکام نے ہفتہ کو رات گئے مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ بری امام اور قائد اعظم یو نیورسٹی اسلام آ باد کے عقب میں ہفتہ کو دن بارہ بجے مارگلہ ہلز میں آگ لگ گئی ۔سی ڈی اے کے انوائرمنٹ کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی کو ششوں کے بعد ہفتہ کی رات گیارہ بجے تک قابو پالیا۔