• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کوسعودی عرب سے گرفتار کرلیاگیا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اشتہاری مجرم محمد زاہد کوگرفتار کرکے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ، بہاولپور میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید